The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

معطل ایڈیشنل سیشن جج نے جھگڑے کے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

6

بدھ ستمبر
18:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) معطل ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان نے جھگڑے اور تشدد پر درج مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ۔ سیشن کورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید فیضان حیدر گیلانی نے معطل جج کی مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کی تو پولیس نے جواب داخل کرایا کہ زخمی ہونے والے مدعی کی میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

شریک ملزم بلال گرفتار ہے جبکہ مرکزی ملزم چودھری خرم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مقدمہ درج کرنے کی درخواست داخل دفتر کی جائے۔ معطل ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کے وکیل نے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کی درخواست جمع کرائی اور کہا کہ ملزمان نے جان سے مارنے کی کوشش کی ، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔ عدالت نے معطل ایڈیشنل سیشن جج کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 ستمبر تک واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More