The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

معروف ٹک ٹاکر جوڑی کے فالورز کے لیے افسوسناک خبر،عادل راجپوت ٹریفک حادثے میں جاں بحق … اہلیہ نے روتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کر دی، فالوروز صدمے سے دوچار،عادل راجپوت کو کچھ … مزید

13

اہلیہ نے روتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کر دی، فالوروز صدمے سے دوچار،عادل راجپوت کو کچھ روز سے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان
منگل ستمبر
16:30

معروف ٹک ٹاکر جوڑی کے فالورز کے لیے افسوسناک خبر،عادل راجپوت ٹریفک ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 ستمبر 2020ء) معروف ٹک ٹاکر جوڑی کے فالورز کے لیے افسوسناک خبر آ گئی ہے۔معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہو گئے۔عادل راجپوت کا شمار ٹک ٹک کے مشہور سٹار میں ہوتا تھا جب کہ ان کی ویڈیوز کی خاص بات یہ تھی کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے تھے۔جس پر دونوں چند ہی مہینوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔عادل راجپوت کے ٹک ٹاک پر 2.6 ملین فالورز تھے جب کہ ان کی اہلیہ کے بھی ٹک ٹاک پر لاکھوں فالورز تھے،دونو ں کی حقیقی جوڑی کو ٹک ٹاک پر بہت پسند کیا جاتا تھا۔آج عادل راجپوت کی اہلیہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں وہ بتاتی ہیں کہ ان کے شوہر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں،اس موقع پر شدید صدمے سے دوچار تھیں اور مسلسل رو رہی تھیں،جب کہ مداحوں کو بھی اس خبر سے شدید دھچکا پہنچا۔

(جاری ہے)

فالورز کی جانب سے عادل راجپوت کی اچانک وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا جب کہ فرح عادل کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر دے۔ جب کہ سوشل میڈیا پر چند صارفین کی جانب سے عادل راجپوت کی ویڈیوز بھی اپلوڈ کی گئیں ہیں جن سے واضح ہے کہ عادل راجپوت کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔ویڈیو میں عادل راجپوت کہتے ہیں کہ مجھے ٹیکسٹ کر کے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔میری فیملی کے اوپر باتیں کی جا رہی ہیں لیکن میری تربیت ایسی نہیں کہ میں کسی فیملی کو ٹارگٹ کروں۔عادل راجپوت مزید کہنا ہے کہ مجھے دھمکیاں دینے والا بندہ مختلف لوگوں سے میرے خلاف ویڈیوز بنوا رہا ہے اور یہ سب اس کی پلاننگ کا حصہ تھا۔تاہم تاحال فرح عادل کی جانب سے  دھمکیوں کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More