The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

معروف مصنف ،محقق اور ماہر تعلیم میجر آفتاب حسن اوراردوشاعر وادیب ، صحافی تاج سعید کی 87ویں سالگرہ (آج)منائی جائینگی

3

منگل ستمبر
16:57

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) سائنسی موضوعات کے معروف مصنف ،محقق اور ماہر تعلیم میجر آفتاب حسن کی111 ویںسالگرہ اوراردوشاعر وادیب ، صحافی تاج سعید کی 87ویں سالگرہ آج16ستمبربروز بدھ کو منائی جائیں گی میجرآفتاب حسن 16ستمبر1909 کو بہار میں پیداہوئے تھے 1960 سے 1972 تک وہ شعبہ تصنیف و تالیف و ترجمہ جامعہ کراچی کے سربراہ رہے انہوں نے اردو میں سائنسی اصطلاحات سازی اور سائنسی موضوعات پر کتب کی اشاعت کے سلسلے میں بہت اہم کردار ادا کیا وہ26 فروری 1993کو وفات پاگئے تھے جبکہ شاعر اور صحافی تاج سعید 16 ستمبر1933 کوپشاور میں پیدا ہوئے ان کے شعری مجموعوں میں سوچ سمندر ،رتوں کی صلیب ، لیکھ اور شہر ہفت رنگ شامل ہے تاج سعید23 اپریل2002 کو وفات پاگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More