The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

معروف صحافی محمد حنیف زئی انتقال کر گئے،گولارچی میں تدفین … بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے اظہار تعزیت اور افسوس

6

بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے اظہار تعزیت اور افسوس

پیر ستمبر
20:37

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) بدین کے معروف صحافی محمد حنیف زئی کراچی کے نجی اسپتال میں 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم حنیف زئی کرونا وائرس کا شکار تھے اور گزشتہ پندرہ روز سے کراچی انڈس اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں پیر کوانتقال کر گئی.محمد حنیف زئی گزشتہ سولہ سال سے جنگ اور تیرہ سال سے جیو سے منسلک تھی.محمد حنیف زئی کا شمار انتہائی متحرک اور سرگرم صحافیوں میں ہوتا تھا.محمد حنیف زئی کے انتقال پر صحافتی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری حلقوں میں سوگ اور غم کی فضا چھائی ہوئی ہی.مرحوم کو گولارچی کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا نماز جناز اور تدفین میں سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات کہ علاوہ شہریوں اور صحافیوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی. حنیف زئی کے انتقال پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر زوالفقار مرزا جی ڈی اے کہ پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا صوبائی وزیر اسماعیل راہو پیپلزپارٹی سندھ کہ سیکرٹری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامرہ ارکین اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح ڈاکٹر مہیش ملانی کہ علاوہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس حیدراباد یونین آف جرنلسٹس بدین پریس کلب ایوان صحافت کی جانب سے محمد حنیف زئی کہ انتقال پر اظہار تعزیت اور افسوس جاری الگ الگ بیانات میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدین سے تعلق رکھنے والے صحافی محمد حنیف زئی کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کرتے ہوئے کہا کوروناوائرس نے ہم سے محمد حنیف زِئی جیسے معاشرے کے کئی ہونہار و قابل افراد چھین لیئی. وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم محمد حنیف زِئی کے انتقال کو ایک بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا مرحوم کی صحافت اور علاقہ کہ مسائل کواجاگر کرنے کی کاوش اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.دیگر سیاسی شخصیات اور صحافتی تنظیموں کہ عہدیدران اور صحافیوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعاگو ہیں اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان شخصیات نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا.صحافتی حلقوں کی جانب سے حنیف زئی کے انتقال کو ایک صحافتی دنیا کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More