The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

معذور افراد کی بحالی کے لئے حکومت پنجاب، محکمہ سوشل ویلفیئر سمیت نجی ادارے بھی کام کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

17

Umer Jamshaid عمر جمشید
ہفتہ اکتوبر
18:10

معذور افراد کی بحالی کے لئے حکومت پنجاب، محکمہ سوشل ویلفیئر سمیت نجی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق
مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ اختر نے تحصیل دینہ میں معذور و ضرورت مند
افراد میں 107 وہیل چیرز تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کشمیر آرفن ریلیف
ٹرسٹ کی جانب سے دینہ منگلا روڈ پر واقعہ نجی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد
کیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور
اس موقع پر ادارہ کورٹ کی جانب سے معذور و مستحق افراد کو 107 وہیل چیرز
تقسیم کی گئیں،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے نجی ادارے کی
خدمات کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ معذور افراد کی بحالی کے لئے حکومت پنجاب،
محکمہ سوشل ویلفیر سمیت نجی ادارے بھی کام کام کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا
کہ معذور افراد کی بحالی کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے
۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشا ہشام، چیئرمین نجی ارادہ کورٹ
چوہدری محمد اختر، صدر انجمن تاجران چوہدری عارف اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More