The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ سٹی علی پور کی حدود میں کراچی روڈ پر ڈکیتی کی واردات

9

بدھ ستمبر
16:14

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ سٹی علی پور کی حدود میں کراچی روڈ پر ڈکیتی کی واردات چھ مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر نجی کولڈ ڈرنکس ایجسنی سے تین لاکھ پانچ ہزار نقدی رقم موبائل فون اور لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہو گے پولیس زرائع کے مطابق علی پور کراچی روڈ پر چھ نقاب پوش مسلح ڈاکو نجی کولڈ ڈرنکس کی ایجنسی میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر ایجنسی ملازمین کو یرغمال بناتے ہوئے تین لاکھ پانچ ہزار نقدی دو موبائل فون اور دو لیپ ٹاپ لوٹ کر موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہو گے مزاحمت پر ڈاکووں نے ایجنسی ملازم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ڈاکو جاتے ھوئے سی سی ٹی وی فوٹیز کی DVR بھی اتار کر ساتھ لے گئے 15 فائیو پر کال کرنے کے بعد سٹی علی پور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی کرائم سین پولیس کے اہلکاروں نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے پولیس کی جانب سے جیو فیسنگ بھی کرائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More