The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مظفرگڑھ، 3 مسلح ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چھین لیا

6

جمعرات ستمبر
15:11

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ خیر پورسادات کے علاقہ نواں ڈیرہ کے قریب مسلح ڈکیتی پولیس زرائع کے نواں ڈیرہ کے قریب 3 مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل ہنڈا 125 چھیننے کی کوشش کی ، مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے شہری محمد تنویر ولد معشوق علی شدید زخمی ہوگیا اس دوران و ہاں سے ایک بارات گزری باراتیوں کو دیکھ کر ڈاکو اپنا موٹر سائیکل سی ڈی 70 چھوڑ کر فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ خیر پور سادات نے موقع پر پہنچ کر زخمی شہری کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہسپتال علی پور منتقل کردیا ہے اور نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More