The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مظفرآباد‘حکومت آزاد کشمیر نے قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

10

اتوار اکتوبر
14:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) حکومت آزاد کشمیر نے قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا پہلے مرحلے میں جنگلات اور اوقاف کی اراضی واگزار کروائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں خالصہ اور دیگر سرکاری زمینیں ناجائز قابضین سے واپس لی جائیں گی۔ لینڈ مافیا اور ناجائز قابضین کے خلاف آپریشنز کی ذمہ داری متعلقہ ڈپٹی کمشنرکی ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو محکمہ اوقاف’ جنگلات اور دیگر سرکاری اراضی پر قبضے سے متعلق مسلسل رپورٹس موصول ہورہی ہیں جن کے مطابق بیشتر علاقوں اور اضلاع میں بااثر افراد قبضہ مافیا کی پشت پناہی کررہے ہیں اور کئی جگہوں پر انتظامیہ کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری اراضی پر قبضے ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے قبضہ گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ناجائز قابضین سے فوری طور پر سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جو ڈپٹی کمشنر اپنے علاقے میں سرکاری اراضی پر قبضے کی روک تھام اور واگزاری کو یقینی نہیں بنائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ جنگلات اور محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کی فہرستیں متعلقہ محکموں نے مرتب کرنے کا کام شروع کردیا ہے ان فہرستوں کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ہر علاقے میں کارروائی کی پابند ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More