The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مشیر وزیر اعظم ڈاکٹر عمران خٹک نے پبی میں قائم نجی ہسپتال ’’مکہ میڈیکل سنٹر ‘‘ کو نوشہرہ کے عوام کیلئے ایک بہترین تحفہ قرار دیدیا … نوشہرہ کے عوام کیلئے جدید سہولیات … مزید

4

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) ممبر قومی اسمبلی اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عمران خٹک نے پبی میں قائم نجی ہسپتال ’’مکہ میڈیکل سنٹر ‘‘ کو نوشہرہ کے عوام کیلئے ایک بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نجی سیکٹر میں ایسا ہسپتال اور اس میں موجود سہولیات کہیں اور نہیں دیکھیں‘ ہسپتال قائم کرنے والے کہیں پلازہ بھی قائم کر سکتے تھے تاہم نوشہرہ کے عوام کیلئے جدید سہولیات اور مشینری سے لیس ہسپتال کا قیام خوش آئند ہے اور اس ہسپتال کو بہت جلد سوشل سکیورٹی کے منصوبے ’’صحت انصاف کارڈ‘‘ میں بھی شامل کرلیا جائے گا‘ہسپتال انتظامیہ کو ہماری جانب سے مکمل تعاون حاصل رہے گا‘ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پبی میں جی ٹی روڈ پر خیبر لیمپ کے قریب قائم مکہ میڈیکل سنٹر کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا‘ تقریب میں ایم پی اے میاں خلیق الرحمن‘ شاہد خٹک ‘ مذہبی و سماجی شخصیت امان اللہ خان‘ ہوپ پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی ثنائ اللہ خان اور دیگر شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘ اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک نے مزید کہا کہ ہسپتال کے معائنہ سے معلوم ہوا کہ پشاور سے اٹک تک جدید سہولیات اور مشینری سے لیس ایسا کوئی دوسرا ہسپتال نہیں‘ مین جی ٹی روڈ پر موجودگی کی وجہ سے عوام تک رسائی بھی آسان ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے رہائشیوں کے قومی شناختی کارڈ جلد صحت انصاف کارڈ تصور ہونگے اور وہ اڑھائی سو ہسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے اور فی خاندان 10 لاکھ روپے تک خرچ کر سکے گا‘ مکہ میڈیکل سنٹر کو بھی سوشل سکیورٹی کے پراجیکٹ میں شامل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی جس کے تحت عوام یہاں سے بھی صحت انصاف کارڈ کے تحت علاج کروا سکیں گے‘ اس موقع پر مذہبی و سماجی شخصیت امان اللہ خان اور ہوپ پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی ثناء اللہ خان‘ ایم پی ایز میاں خلیق الرحمن اور شاہد خٹک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا‘ اس موقع پر مکہ میڈیکل سنٹر کے ڈائریکٹر و انچارج معروف نیفرالوجسٹ ڈاکٹر سلطان ظفر نے ہسپتال میں موجود سہولیات کے حوالے سے تقریب کے شرکائ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مکہ میڈیکل سنٹر تمام تر جدید سہولیات سے لیس ہے ‘ نجی سیکٹر میں ایسی سہولیات کہیں بھی میسر نہیں‘ انہوں نے کہا کہ ہسپتال 24 گھنٹے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرے گا‘ گھروں تک ادویات پہنچانے کا ایک منفرد منصوبہ بھی ہسپتال کی خدمات میں شامل ہے ‘ ہسپتال میں وارڈز کے ساتھ مرد و خواتین کیلئے الگ الگ پرائیویٹ رومز جو کہ جدید سہولیات سے لیس ہیں قائم کئے گئے ہیں‘ آئی سی یو‘ سی سی یو ‘ کارڈک یونٹ‘ ڈائیلاسز سنٹر‘ گائنی وارڈ‘ لیبر روم‘ آپریشن تھیٹر‘ ایکسریز‘ الٹراسا?نڈ‘ ای سی جی کے ساتھ جدید مشینری سے لیس لیب قائم کیاگیا جس میں عوام ہر قسم کے میڈیکل ٹیسٹ کروا سکیں گے ‘ ایمرجنسی اور فارمیسی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں معروف و ماہر طبی سٹاف کو بھی تعینات کیاگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More