The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مشیر وزیراعلی آصف محمود نے مری میں سیاح فیملی سے ہوٹل میں بدسلوکی کے مبینہ واقعے کا نوٹس لے لیا

4

اتوار ستمبر
18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) مشیر وزیراعلی برائے سیاحت آصف محمود نے مری میں سیاح فیملی سے ہوٹل میں بدسلوکی کے مبینہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو کارروائی کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے ساتھ ہوٹلز یا تفریحی مقامات پر بدتمیزی ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔

آصف محمود نے ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب تنویر جبار کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انکوائری کی ہدایت کرتے کہا کہ انکوائری پورٹ میں ٹورازم پولیس کے قیام کی سفارشات بھی تیار کی جائیں۔مشیر وزیراعلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ سیاحتی مقامات پر شہریوں سے بدتمیزی پر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More