The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیرترین کو19 ستمبر کوایف آئی اے لاہور کے دفتر میں طلب کر لیا … جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین کوبھی کل طلب کرلیا گیا ،ذاتی حیثیت میں پیش ہونے … مزید

5

جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین کوبھی کل طلب کرلیا گیا ،ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے نوٹسزجاری

جمعرات ستمبر
12:25

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیرترین کو19 ستمبر کوایف آئی اے لاہور کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیرترین کو19 ستمبر کوایف آئی اے لاہور کے دفتر میں طلب کر لیا ۔ جہانگیر ترین سے جیکیٹی فارمنگ کے اثاثے خریدنے کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جمعہ کوجہانگیرترین کے بیٹے علی ترین کوبھی طلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیرترین اورعلی ترین ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔تحقیقاتی ٹیم جہانگیرترین کیخلاف4بڑے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے ۔جہانگیرترین پر15ارب روپے سے زائدکے کارپوریٹ فراڈکاالزام ہے ۔جہانگیرترین کوجاری نوٹس میں تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانیکی ہدایت کی گئی ہے ۔جہانگیرترین پر یہ الزامات شوگرکمیشن نے اپنی رپورٹ میں لگائے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More