The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے دوران رولز کی خلاف ورزی باعث تشویش ہے،نیئر حسین بخاری … موجودہ حکومت قومی اسمبلی ہو یا سینیٹ رولز کی بجائے بلز بلڈوز کرنے پر یقین رکھتی … مزید

6

موجودہ حکومت قومی اسمبلی ہو یا سینیٹ رولز کی بجائے بلز بلڈوز کرنے پر یقین رکھتی ہے، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کا بیان

جمعرات ستمبر
13:32

مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے دوران رولز کی خلاف ورزی باعث تشویش ہے،نیئر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہاہے کہ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے دوران رولز کی خلاف ورزی باعث تشویش ہے۔ اپنے بیان میں نیرحسین بخاری نے کہاکہ مشترکہ اجلاس میں منظور کئے گئے بلز میں رولز کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت قومی اسمبلی ہو یا سینیٹ رولز کی بجائے بلز بلڈوز کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے پر یقین رکھنی والی نااہل حکومت نے آئین ساز ادارے کو غیر موثر بنا دیا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کسی ایک جماعت کے نہیں پورے ایوان کے کسٹوڈین ہوتے ہیں،اسپیکر نے اپوزیشن کو موقعہ فراہم نہ کر کے جانبداری کا مظاہرہ کیا،اس سے قبل بھی اسپیکر کے کردار پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More