The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مسلم لیگ( ن) یونین کونسل گوجربانڈی کے رہنما شیخ منظور احمد تبسم دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے … مرحوم اپنے بیٹے اوربیٹیوں کی تعلیم وتربیت کی غرض سے راولپنڈی … مزید

15

مرحوم اپنے بیٹے اوربیٹیوں کی تعلیم وتربیت کی غرض سے راولپنڈی اسلام آباد عارضی طورپر رہائش پذیر تھے ،جہاں اُنہیں اچانک دل کا دورہ پڑا

منگل ستمبر
15:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) مسلم لیگ ن یونین کونسل گوجربانڈی کے رہنما ، الشیخ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ منظور احمد تبسم دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے ،شیخ منظور احمد تبسم ملنسار ،ہمدرد اور بااخلاق شخصیت تھے ، رواں سال گورنمنٹ خورشید حسن خورشید بوائز ہائی سکول گوجربانڈی سے بحیثیت جونیئر مدرس ریٹائرڈ ہوئے ،مرحوم کی وفات کی خبرسے چناری ،گوجربانڈی کی فضاء سوگوار ہوگئی ،مرحوم اپنے بیٹے اوربیٹیوں کی تعلیم وتربیت کی غرض سے راولپنڈی اسلام آباد عارضی طورپر رہائش پذیر تھے ،جہاں اُنہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسے اور وفات پاگئے ،مرحوم کی میت راولپنڈی سے آبائی گائوں گوجربانڈی میں لائی جائے گی جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین ہوگی ، دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر و سابق چیئرمین وزیر اعظم معائنہ وعملدآمد کمیشن صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ ،سابق وزیر سپورٹس دیوان علی خان چغتائی ،،ممتاز عالم دین علامہ سید محمد اسحاق نقوی ،مسلم لیگ ن ضلع ہٹیاں بالا کے صدر فرید خان ،سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے سابق صدر روشن مغل ، سابق سینئر نائب صدر سنٹرل پریس کلب مظفرآباد عبدالوحیدکیانی ،سابق چیف آفیسر ضلع کونسل خورشید حسین کیانی ،سعودی عرب میں القسیم یونیورسٹی کے پروفیسر کرامت مغل ،یواین ڈی پی کے سابق صوبائی کوآرڈینیٹر طاہر حسین نقوی ،نائب مہتمم محکمہ تعمیرات عامہ آفتاب احمد کیانی ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ مالیات صغیر احمد سلہریا ،بینک آفیسر منیر احمد سلہریا ،سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ نثارعلی خان ،سابق صدر معلم راجہ جلیل احمد ،خواجہ مسعود قادر سوپوری ،صدر معلم نصیر احمد سلہریا ،صاحبزادہ عامر ظفر ،اورسیئرمحکمہ تعمیرات راجہ مسرور احمد ،یونین آف جنرنلسٹس ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجازاحمد میر ،جنرل سیکرٹری سید انصار نقوی ،سنٹرل یونین آف جنرنلسٹس کے صدر اسلم مرزا ،ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاںبالا کے صدر سید عمر کاظمی ،جنرل سیکرٹری زاہد جاوید عباسی ،اسرار نقوی ،عارف کشمیری ،اسرارہمدانی ،خوشحال قذافی ،شاہد عزیز ،خالد ہمدانی ،مبارک اعوان ،عدنان فاطمی ، یوسف ہمدانی ،عادل اقبال کیانی ،پیپلزپارٹی کے رہنماسابق پولیٹیکل سیکرٹری سید شفیق کاظمی ، راجہ بشارت دائود ،مرتضیٰ کاظمی ،راجہ سفیر احمد خان ،الشیخ ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر تبارک شیخ ایڈووکیٹ ،مسلم کانفرنس کے رہنمائوں مرزا نعیم یونس ،افتخار احمد اعوان ،سکول ٹیچرز آرگنائز یشن کے مرکزی رہنما سید عبدالمتین ،ضلعی صدر راجہ ناصرعلی خان ، عارف الرحمان اعوان ، طارق اعوان ،سیدساجد کاظمی ،سعید الحسن گیلانی ،سید محمد عبدالباسط ،زبیر محمود اعوان ،پروفیسر فیصل شال ،پروفیسر سید شبیر حسین نقوی ،انجینئر عماد اقبال کیانی ،انجینئر سعد قیوم میر ،امجد اعوان ،راجہ خرم ،نعیم احمد چغتائی ،بیرون ممالک میں مقیم راجہ جنید علی خان ، معظم رشید ، طاہر الرحمان ، ظاہر الرحمان ، احتشام یونس ،دانیال مظفرخان سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ رنج وغم کااظہار کیا ہے ،مرحوم کی تدریسی وملی خدمات کو خراج عقید ت پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More