The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مسلم لیگ( ن) کے رہنما شیخ منظور احمد تبسم کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں گوجربانڈی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

2

بدھ ستمبر
14:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) الشیخ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ، مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ منظور احمد تبسم کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں گوجربانڈی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،نماز جنازہ علامہ سید محمداسحاق نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں سابق وزراء چوہدر ی رشید ،دیوان علی چغتائی سابق مشیر حکومت مبشر منیر اعوان،ذیشان حیدر،سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے سابق صدر روشن مغل ،یواین ڈی پی کے سابق صوبائی کوآرڈینیٹر طاہر حسین نقوی ،بینک آفیسر منیر احمد سلہریا ،سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ نثارعلی خان ،سابق صدر معلم راجہ جلیل احمد ،خواجہ مسعود قادر سوپوری ،صدر معلم نصیر احمد سلہریا ،عبدالغفور عباسی ،مولانا فرید احمد ,اورسیئرمحکمہ تعمیرات راجہ مسرور احمد ،یونین آف جنرنلسٹس ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجازاحمد میر ،جنرل سیکرٹری سید انصار نقوی ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاںبالا کے صدر سید عمر کاظمی ،جنرل سیکرٹری زاہد جاوید عباسی ،اسرار نقوی ،عارف کشمیری ،اسرارہمدانی ،خوشحال قذافی ،زاہد اعوان , ارشد اعوان شاہد عزیز ،خالد ہمدانی ،مبارک اعوان ،عدنان فاطمی ، یوسف ہمدانی ،پیپلزپارٹی کے رہنماسابق پولیٹیکل سیکرٹری سید شفیق کاظمی ، راجہ بشارت دائود ،مرتضیٰ کاظمی ،راجہ سفیر احمد خان ،الشیخ ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر تبارک شیخ ایڈووکیٹ ،سیدذوالفقار حیدر ،خواجہ منصور قادر ،مسلم کانفرنس کے رہنماوں مرزا نعیم یونس ،افتخار احمد اعوان ،سکول ٹیچرز آرگنائز یشن کے مرکزی رہنما سید عبدالمتین ،ضلعی صدر راجہ ناصرعلی خان ، عارف الرحمان اعوان ، طارق اعوان ،سیدساجد کاظمی ،سعید الحسن گیلانی ،سید محمد عبدالباسط ،زبیر محمود اعوان ،پروفیسر فیصل شال ،پروفیسر سید شبیر حسین نقوی ،انجینئر عماد اقبال کیانی ، ،امجد اعوان ،راجہ خرم ، ،وقاص گیلانی, ظہیراقبال اعوان ,مرزا یاسر جنید ،سید ذوالفقار کاظمی ،سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،اور مرحوم کی تدریسی وملی خدمات کو خراج عقید ت پیش کیا ،منظورشیخ دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے تھے ،شیخ منظور احمد تبسم ملنسار ،ہمدرد اور بااخلاق شخصیت تھے ، رواں سال گورنمنٹ خورشید حسن خورشید بوائز ہائی سکول گوجربانڈی سے بحیثیت جونیئر مدرس ریٹائرڈ ہوئے ، ،مرحوم اپنے بیٹے اوربیٹیوں کی تعلیم وتربیت کی غرض سے راولپنڈی اسلام آباد عارضی طورپر رہائش پذیر تھے ،جہاں اُنہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسے اور وفات پاگئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More