The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں گیا ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا

4

جمعرات ستمبر
00:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں گیا ، اپوزیشن کہتی ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کر دی جائے تو وہ فیٹف کے معاملہ پر حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے جو ناقابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف نیب قوانین میں ترمیم کی صورت میں اپنے لئے این آر او چاہتی ہے مگر پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کے خاتمہ کے لئے برسر اقتدار آئی ہے اور اپوزیشن کے ایسے کوئی مطالبات تسلیم نہیں کئے جاسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے ادوار میں قومی خزانہ بے دردی سے لوٹا جو اب پوائنٹ سکورننگ کے لئے حکومت پر تنقید کررہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام ان دونوں جماعتوں کی بد عنوانیوں سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف بدعنوانی میں ملوث نہیں تو پھر وہ ملک واپس کیوں نہیں آتے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More