The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے حصہ لے گی، سلیم بریار

14

پیر ستمبر
21:23

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین کی ہدایات پر مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور اور منظم طریقہ سے حصہ لے گی ،مسلم لیگی عہدیداران و کارکن تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ گراس روٹ لیول پر عوام رابطہ مہم شروع کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میںمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر سہیل چیمہ ،صدر یوتھ ونگ پنجاب چوہدری ذوالفقار علی پپن، صدر لیبرونگ پنجاب سجاد بلوچ ،شیخ عمر ،رفیق گجر ،افضال احمدتارڑکونسلر عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ تمام اضلاع میں نچلی سطح پر پارٹی کارکنوں کو متحرک اور گھر گھر جا کر ہمارے دور میں کی گئی عوامی خدمات کو اجاگر کیا جائے،پاکستان مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اور اب ہم نے استحکام پاکستان کیلئے مسلم لیگ کو مضبوط ،مستحکم اور فعال بنانا ہے تاکہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگی امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More