The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مسلم لیگ(ن) ہی وہ جماعت ہے جو ملک کوبحرانوں سے نکال سکتی ہے ،جمال شاہ کاکڑ … مسلم لیگ(ن) تمام ڈویژنز میں ورکر کنونشن منعقد کریگی جنکے بعد پارٹی صوبے بھر میں فعال اور مضبوط … مزید

9

مسلم لیگ(ن) تمام ڈویژنز میں ورکر کنونشن منعقد کریگی جنکے بعد پارٹی صوبے بھر میں فعال اور مضبوط ہوگی ،سابق اسپیکر

پیر ستمبر
21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اکتوبر میں تمام ڈویژنز میں ورکر کنونشن منعقد کریگی جنکے بعد پارٹی صوبے بھر میں فعال اور مضبوط ہوگی پارٹی ورکر کنونشن کی تیاریاں شروع کریں آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہے، یہ بات انہوں نے پیر مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں عبدالرحیم کاکڑ، ضیاء شفیع، جاوید اعوان، شاکر محمد حسنی سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے روز اول سے ملک میں آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے تقدس و استحکام کی بات کررہی ہے پارٹی قیادت نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے موقف پر قائم رہ کر ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ جماعت ہے جو ملک کوبحرانوں سے نکال سکتی ہے عوام نے مسلم لیگ(ن) کے موقف کی تائید کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پارٹی کو حکومت سے زیادہ پذیرائی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا پیغام گھر گھرپہنچا نے اور کارکنوں کو منظم کرنے کے لئے صوبے کے تمام ڈویژنز میں اکتوبر میں ورکر کنونشن منعقد کئے جائیں گے جس سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن کنونشنوں کی تیاری کریں اور بھر انداز میں شرکت کرکے کنونش کامیاب بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More