The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مسلم لیگ(ن) پارٹی کا اختتام ہو چکا ہے … نواز شریف کی پارٹی ختم ہوچکی ہے،نواز شریف قربانی سیاست نہیں کر سکتے: سینئر صحافی وتجزیہ کار عارف حمید بھٹی

19

لاہور(اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 15ستمبر2020ء) نجی پروگرام ” خبر ” میں گفتگو کرتے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عدالت میں علاج کا کہہ کر گئے تھے جبکہ باہر بھیجنے کے لیے ان کے بھائی شہباز شریف نے ان کی ضمانت دے رکھی ہے ، تاہم اب وہ نہیں آئے جس کے بعد عدالت کے پاس کو نواز شریف کا اشتہاری قرار دینے کے اور کوئی راستہ نہیں۔ سئنیر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے میں عدالت انہیں واپس لانے کے لیے شہباز شریف سے رابطہ کرے گی کیونکہ شہباز شریف کی جانب سے ضمانت جمع کروائی گئی تھی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار طاہر ملک نے کہا کہ نواز شریف کبھی جیل میں رہنے کے لیے واپس نہیں آئیں گے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس وقت 2 چیزوں کے لیے لڑ رہے ہیں ایک عمران خان کی کارکردگی کے خلاف کیونکہ آج ایشائی ترقیاتی بینک نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی منفی 4 فیصد ہے جبکہ مہنگائی 11 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

تجزیہ کار کے مطابق نواز شریف بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے لیے بھی لڑ رہے ہیں،لیکن ملک میں واپسی ان کے لیے وبال جان بن چکی ہے جس کی وجہ اس ان کی پارٹی خاتمہ کی جانب جا رہی ہے اور کسی حد تک ختم بھی ہو چکی ہے ، خیال رہے کہ میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں، عدالت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ نواز شریف کو 22 ستمبرکونواز شریف کو عدالت میں پیش کیا جائے ، عدالت نے ریماکس دئیے کہ نواز شریف کی بیماری یا سرجری کے بارے میں عدالت کو شبہات ہیں، یوں معلوم ہوتا ہے وہ بیمار نہیں ہیں اور ان کی کوئی سرجری نہیں ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More