The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مسلم لیگ(ن)کے سربراہ نواز شریف کے بیان پر مصطفی کمال کا سخت ردعمل … پاکستان کی سلامتی اور امن افواجِ پاکستان اور اداروں کی ہی مرہون منت ہے،نوازشریف کے بیانیے سے ملک دشمن … مزید

10

پاکستان کی سلامتی اور امن افواجِ پاکستان اور اداروں کی ہی مرہون منت ہے،نوازشریف کے بیانیے سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہوئے،چیئرمین پی ایس پی

اتوار اکتوبر
18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم افواجِ پاکستان اور ملکی دفاع پر مامور اداروں کیخلاف نواز شریف کی ہرزہ سرائی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کی سلامتی اور امن افواجِ پاکستان اور اداروں کی ہی مرہون منت ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کے بیانیے سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دشمن اور ملک دشمن عناصر سے نبرد آزما افواج پاکستان اور اداروں کے حوصلے نواز شریف کے بیانیے سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی کامیابی افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کی مرہون منت ہے۔ ماضی کے حکمران اپنی نااہلی کا ملبہ افواجِ پاکستان اور ملکی سالمیت پہ مامور اداروں پر ڈالنے سے باز رہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More