The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مسلح افراد نے ماں اور بیٹے کو اغوا کر لیا

13

ہفتہ اکتوبر
17:38

گھوٹکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : اوباڑو کے قریب کموں شہید سے مبینہ طور پر گھر سے مسلح افراد نے ماں اور بیٹے کو اغوا کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اوباڑو کے نواحی علاقے کموں شہید کے گاوں حاجی شہید کے رہائشی عثمان کوری نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ 20 روز قبل ہماری برادری کے پانچ مسلح افراد عاشق کوری، گل کوری، اربیلو کوری اور ایک نامعلوم شخص نے رات کو گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر میری بیوی مسمات شبنم کوری اور معصوم بیٹے امجد کوری کو مبینہ طور پر اغوا کر اپنے ہمراہ لے گئے جس کی رپورٹ اوباڑو تھانہ پر رپورٹ درج کروائی گئی ہے مگر پولیس نے کوئی بھی کارروائی نہیں کی اور مغوی خاتون اور بچہ کو بازیاب نہیں کرایا، میری بیوی اور بیٹے کی جان کو خطرہ ہے جبکہ اغوا کا مقدمہ درج کرانے پر اغوا کاروں کی جانب میری بیوی خدمات شبنم کوری اور معصوم بیٹے امجد کوری کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں?۔

(جاری ہے)

مظاہرین عثمان کوری والدہ مسمات صغراں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، وزیراعلی سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی گھوٹکی سے اپیل کی ہے کہ مغوی خاتون اور بچہ کو فوری طور پر بازیاب کروا کر تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر ڈی آئی جی سکھر آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ?۔\378

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More