The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مسجد اقصیٰ کومسلسل 30 دن کے لاک ڈاون کے بعد نماز کے لیے کھول دیا گیا

13

اتوار اکتوبر
17:20

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی پر عائدکی گئی اسرائیلی پابندیوں کے بعد اتوار کو 30بعد مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔اسرائیلی فوج اور پولیس نے نام نہاد وزارت صحت کے احکامات کے تحت پرانے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں اور مسجد کی تعمیراتی کمیٹی کے ارکان کو 30 دن قبل مسجد میں داخلے سے روک دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس دوران قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے سینکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔اسرائیلی فوج اور پولیس کو یہودیوں?کے مذہبی تہواروں کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو دھاووں کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے تھے جب کہ اس دوران فلسطینیوں کو نماز کی ادایئگی کے لیے مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔مسجد اقصیٰ کو فجر کی نماز میں فلسطینیوں کے لیے کھول دیا گیا تو فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں حاضری دینے کے لیے امڈ آئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More