The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مسئلہ بالش خیل کے حل کیلئے ضلع کرم کے مشران کے متفقہ جرگے کا انعقاد

12

بدھ ستمبر
21:30

کرم۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہدکی سربراہی میں گورنر کاٹیج پارہ چنار میںبدھ کے روز مسئلہ بالش خیل کیلئے کے حل کیلئے ضلع کرم کے مشران کے متفقہ جرگے کا انعقاد ہواجس میں کمانڈر 73بریگیڈ نجف عباس اعوان، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء جمیل الرحمان، لیفٹننٹ کرنل جاوید الیاس، اے سی اپر کرم عمر احمد خان، اے سی لوئر کرم زاہد یونس خٹک اور اے سی سنٹرل کرم شاہد رفیق کے علاوہ سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، صدر تحریک حسینی مولانا یوسف حسین، پرسنل سیکرٹری ٹو ایم این اے جلال حسین بنگش، پرسنل سیکرٹری ٹو سنیٹر منصب علی بنگش کے علاوہ چیدہ چیدہ قبائلی مشران نے شرکت کی۔ کافی گفت و شنید کے بعد مشران دونوں طرف سے مسئلہ بالش خیل کے حل کیلئے بائیس بائیس جرگہ ممبران کے نام فائنل کرنے پر متفق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 22 ستمبر کو منتخب جرگہ ممبران کا صدہ یا پارہ چنار میں سیشن منعقد کیا جائیگا۔جس میں مسئلہ بالش خیل کو پر امن اورقابل قبول طریقے سے حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم زاہد یونس خٹک جرگے کے فوکل پرسن ہونگے جو جرگے کے اجلاسوں اور فیصلوں سے متعلق امور کی نگرانی کرینگے۔

جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی وبقاء اور مسئلہ بالش خیل کے پر امن حل کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یاد رہے کہ مسئلہ بالش خیل سنٹرل کرم میں دو اقوام کے درمیان زمینی حدود کے تعین کا دیرینہ مسئلہ ہے جس پرخونریز جھڑپیں بھی ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More