The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مزید 5 یا 6 عرب ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار ہیں … سعودی عرب اور بحرین کے بعد مزید 5 یا6 عرب ممالک الحاق کے خواہاں ہیں،مزید سفارتی تعلقات قائم ہوں … مزید

16

سعودی عرب اور بحرین کے بعد مزید 5 یا6 عرب ممالک الحاق کے خواہاں ہیں،مزید سفارتی تعلقات قائم ہوں گے : صدر ٹرمپ

Hassan Shabbir حسن شبیر
منگل ستمبر
23:42

واشنگٹن (اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 15ستمبر2020ء) وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے مزید کئی ممالک تیار ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ان ممالک سے بات چیت جاری ہے، ان ممالک کی تعداد پانچ یا چھ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک تنازعات کی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی بہت مفید گفتگو ہوئی ہے، کچھ دنوں میں بہت اچھی باتیں سامنے آئیں گی۔خیال رہے کہ امریکی ثالثی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے قیام کے لیے امن معاہدہ کیا تھا جس پر دستخط کی تقریب آج وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔

(جاری ہے)

معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، اس سے پہلے مصر 1979 اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پاپیو نے امن معا ہدے سے قبل ہی ان ممالک کا دورہ کیا تھا اور بعد ازاں اس بات کا عندیہ بھی دیا تھا کہ کم وبیش دس ممالک نے ان کے معاہدے کی حمایت کی ہے ،جن میں سرفہرست سعودی عرب اوربحرین ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More