The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مری نجی ہوٹل پر سیاحوں اور ہوٹل انتظامیہ کے مابین تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کا معاملہ،ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ،تحقیقات جاری

8

اتوار ستمبر
18:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) مری نجی ہوٹل پر سیاحوں اور ہوٹل انتظامیہ کے مابین تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کا معاملہ،واقعہ گلوریا جینز نامی انٹرنیشنل کافی چین کے ہوٹل ایکسپریس وے پر پیش آیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مری پولیس موقعہ پر پہنچی،واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مری نجی ہوٹل پر سیاحوں اور ہوٹل انتظامیہ کے مابین تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کا واقعہ ہوا،واقعہ گلوریا جینز نامی انٹرنیشنل کافی چین کے ہوٹل ایکسپریس وے پر واقعہ پیش آیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مری پولیس فوراً موقعہ پر پہنچی،دونوں فریقین ہوٹل انتظامیہ اور سیاحوں نے پولیس کو درخواست دی ہے جس پر ضابطہ کی کاروائی کی گئی ہے،سیاحوں کی جانب سے درخواست پر میڈیکل کے لئے ہسپتال بھجوایا گیا ہے،درخواست دہندہ علی توقیر کی درخواست پر ہوٹل منیجر سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا، ہوٹل پر موجود سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی گئی ہیں جن کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،ایس پی صدر کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، کسی کو بھی تشدد، ہراساں کرنے یا دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More