The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مری میں بغیر اجازت واش روم استعمال کرنے پر ہوٹل عملے کا سیاح پر تشدد … ْمری ایکسپریس وے پر ہوٹل انتظامیہ نے مجھ پر اور گھر کی خواتین پر تشدد کیا، سیاح علی توقیر

12

ْمری ایکسپریس وے پر ہوٹل انتظامیہ نے مجھ پر اور گھر کی خواتین پر تشدد کیا، سیاح علی توقیر

اتوار ستمبر
21:35

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں ہوٹل عملے کی جانب سے سیاح پر تشدد کا معاملہ سامنے آگیا۔سیاح علی توقیر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ فیصل آباد کا رہائشی ہے اور سیر و سیاحت کے لیے فیملی کے ہمراہ مری پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تشدد سے بازو ٹوٹ گیا ہے اور ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کیا ، مقامی پولیس تعاون نہیں کررہی اور نہ ہی ہوٹل کے عملے کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔

دوسری جانب میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوٹل عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اٴْدھر سوشل میڈیا پر بھی سیاح اور فیملی پر تشدد کی ویڈیوتیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیاگیا۔خیال رہے کہ 2018 میں بھی مری میں سیاحوں اور فیملیز کو تشدد کا نشانہ بنانے پر عوام سے بائیکاٹ کردیا تھا اور کئی ماہ تک مری کی رونقیں مانند پڑگئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More