The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مریم نواز کے خلاف ایف بی آر کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز پر عمل درآمد روک دیاگیا … نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس نوٹنس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل … مزید

9

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا ہے. نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس نوٹنس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے مریم نواز کی اپیل پر سماعت کی‘سماعت میں عدالت نے عدالت نے مریم نواز کو جاری ٹیکس نوٹسز کو معطل کردیے.

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف بی آر کو جواب جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ اپیل کنندہ نے مقررہ وقت کے بعد اپیل فائل کی ہے اس لیے مریم نواز کی درخواست خارج کی جائے جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی اور انہوں نے اپنی درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے. اپیل میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کی جانب سے 6 لاکھ 57 ہزار روپے کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں‘انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق سارے ٹیکسز ادا کر رہی ہوں اور تمام ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ایف بی آر نے ریکوری کے نوٹس بھجوا دیے ہیں. نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے درخواست میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ریکارڈ کا درست جائزہ لیے بغیر درخواست خارج کی‘انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ اور ایف بی آر کی جانب سے ارسال کیے گئے نوٹسز بھی کالعدم قرار دے‘خیال رہے کہ ان دنوں مریم نواز کے خلاف 200 کنال اراضی غیرقانونی طور پر اپنے نام کرانے کے الزام کا سامنا ہے. اس ضمن میں گزشتہ ماہ اگست کے اوائل میں نیب نے 11 اگست کو 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی‘مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پیش ہونے کے لیے نیب دفتر پہنچی تو اس موقع پر سخت ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی اور کئی گھنٹوں بعد صورتحال کی کشیدگی کے پیش نظر نیب نے پیشی منسوخ کر کے مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں، کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کردیا تھا. بعدازاں پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش کے موقع ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات شامل کردیں تھیں‘اس واقعے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ جس ریاستی، حکومتی خوف، جبر اور دہشت گردی کا میں نے مشاہدہ کیا ہے وہ میرے لیے یا مسلم لیگ (ن) کے لیے نہیں بلکہ اس جعلی اور سلیکٹڈ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More