The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مریم نواز پی پی رہنما کی بم پروف گاڑی میں سوار ہو کر مزارِ قائد پہنچیں … مریم نواز کی گاڑی (ن )لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ڈرائیوکی

13

مریم نواز کی گاڑی (ن )لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ڈرائیوکی

اتوار اکتوبر
15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم) کی حکومت ہٹائو تحریک کے دوسرے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچنے والی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز پی پی رہنما شرجیل میمن کی بم پروف گاڑی میں سوار ہو کر مزارِ قائد پہنچیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی نے مریم نواز کیلئے یہ خصوصی بم پروف گاڑی بھیجی ہے جس میں بیٹھ کر مریم نواز کراچی ایئر پورٹ سے ریلی کی شکل میں روانہ ہو ئیں۔مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچیں۔مریم نواز کی گاڑی (ن )لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر ڈرائیو کر رہے تھے۔مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے علاوہ نون لیگی رہنما شاہ محمد شاہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More