The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مریم نواز پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر شریف فیملی اور دیگر لیگی قیادت کیخلاف یک طرفہ احتساب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ … مزید

46

جدہ(عروج اصغر ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ  جدہ سعودی عرب اور آزاد جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سعودی عرب کے صدر ملک بلال یوسف اعوان نے کی اور  خصوصی مہمانوں میں چوہدری عنصر گھمن جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب، محترمہ سارہ شمس ہیڈ ایس ایم ٹی مسلم لیگ ن یوتھ وینگ سعودی عرب، راجہ لیاقت چیرمین مسلم لیگ ن آزاد کشمیر، سینیر راہنما مسلم لیگ ن یوتھ وینگ تیمور شاہد ملک، عقیل یونس، ملک رفیع اعوان  ،حسان ملک صدر یوتھ وینگ جدہ شریک ہوئے ۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ملک حمدان نے حاصل کی اور نعتِ رسولِ مقبول ندیم مغل نے پیش کی۔

(جاری ہے)

اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گے۔نظامت کے فرائض میاں محی الدین نے بخوبی ادا کئے اور تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔عمران جرال نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ آزاد کشمیر ،سارہ شمس ہیڈ ایس ایم ٹی مسلم لیگ یوتھ وینگ سعودی عرب ،ملک بلال یوسف اعوان صدر مسلم لیگ یوتھ وینگ سعودی عرب نے تقریب سے خطاب کیا۔

صدر مسلم لیگ ن یوتھ وینگ ملک بلال اعوان نے اپنی تقریر میں کہا ہہ موجودہ حکومت کے طرزِ عمل سے صاف ظاہر ہے کہ انصاف کے دو معیار ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور ان کے خاندان پر بے بنیاد کیسیز بنائے گے اور جن کے فیصلے بھی مختلف  ہیں، عدلیہ کے فیصلے بھی اور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب پیشی پر محترمہ مریم نواز پہ جو حملہ ہوا اس کی پر زور الفاظ مین مزمت کرتے ہیں اور جو ایف آئ آر کاٹی گئ تھی اس پر فوری عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے مسلم لیگ ن یوتھ وینگ سعودی عرب اپنا احتجاج اسی طرح ریکارڈ کرواتی رہے گی۔میڈیا نمایدگان میں پی آؤ ایم ایف چیرمین چوہدری ریاض گھمن ،صدر    شعیب الطاف،جنرل سیکریٹری میاں محی الدین, نائب صدر عروج اصغر،سینیر نائب صدر ثناء شعیب,انفارمیشن سیکریٹری امین فائز. سعودی انٹرنیشنل میڈیا فورم خدیجہ ملک ,ابراہیم بلوچ. پاک جرنلسٹ فورم ,امیر محمد خان نے شرکت کی۔  اس تقریب میں مریم نواز صاحبہ پر نیب دفتر میں حملہ اور ایف آئی آر پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا گیا اور ایسی ہے احتجاجی تقریب مسلم لیگ ن کے طرف سے سعودی عرب کے دوسرے شہروں میں منعقد کی گئیں۔ میاں محمد نوازُ شریف کی ملک و قوم کے لئے شاندار خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور ان کے ساتھ جینے مرنے کا عہد کیا گیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More