The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مریم صفدر کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، شہباز گل … لیگی رہنما بوکھلاہٹ میں بانی پاکستان کے مزار کا تقدس بھول گئی، مزار قائد پر سیاسی نعرہ … مزید

13

لیگی رہنما بوکھلاہٹ میں بانی پاکستان کے مزار کا تقدس بھول گئی، مزار قائد پر سیاسی نعرہ بازی اور ہلہ گلہ کرنا شرمناک ہے، معاون خصوصی

اتوار اکتوبر
21:55

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لیگی رہنما بوکھلاہٹ میں بانی پاکستان کے مزار کا تقدس بھول گئی، مزار قائد پر سیاسی نعرہ بازی اور ہلہ گلہ کرنا شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستانی سیاست کی تاریخ میں ایسی حرکت کسی سیاست دان نے نہیں کی، میڈیا کا بڑا طبقہ بھی انکی گری ہوئی حرکت پر ناراض ہے، مزار قائد کے علاوہ پورا شہر پڑاہے سیاست کرنے کے لیے، کیلبری کوئین اور اسکا شوہر سیاسی شعبدہ بازی میں گری ہوئی حرکتیں کر رہا ہے۔ شہباز گل نے کہاکہ مریم صفدر اور اسکے شوہر کو مزار قائد کی بے حرمتی کرنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More