The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مروہ زیادتی و قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل

7

پیر ستمبر
21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) کراچی کے علاقے عیسی نگری میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی 5 سالہ مروہ کے کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔دہشت گردی دفعات شامل کیے جانے کے بعد پولیس نے کیس کے ملزم نواز کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نواز کے علاوہ گرفتار دیگر 2 ملزمان کو اے ٹی سی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مروہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی تھی، پولیس نے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔گرفتار ملزمان میں سے ایک افغان شہری ہے، جس نے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بنا رکھا ہے۔گرفتار ملزمان میں سے ایک درزی اور دوسرا کچرا چننے والا ہے، جن کے ڈی این اے سیمپل جانچ کے لیے جام شورو لیب بھیج دیے گئے ہیں۔چند روز قبل پولیس حکام نے مروہ قتل کیس کے مرکزی ملزم نواز کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کا دعوی ہے کہ نواز ہی اصل ملزم ہے، دوران تفتیش جس کے خلاف ثبوت بھی ملے ہیں، جسے باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More