The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مروہ زیادتی و قتل، تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے … ملزم نواز کے خلاف کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے، ملزم نواز کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے اور رہا کیا جا رہا … مزید

6

ملزم نواز کے خلاف کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے، ملزم نواز کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے اور رہا کیا جا رہا ہے،تفتیشی افسر

منگل ستمبر
16:59

مروہ زیادتی و قتل، تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ننھی مروہ سے زیادتی اور قتل کیس میں 3 ملزمان کو 26 ستمبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔5 سالہ بچی مروہ سے زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان عبد اللہ اور فیض کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نواز کے خلاف کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے، ملزم نواز کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے اور رہا کیا جا رہا ہے۔پراسیکیوٹر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کیس کی تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں، چالان جمع نہیں ہو جاتا، ملزم نواز کو رہا نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے تیسرے ملزم نواز کو فوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تینوں ملزمان کو 26 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More