The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مرد وخواتین اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری

15

بدھ ستمبر
16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے 157 مرد وخواتین اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ میر ٹ پر نہ ہو نے کے با عث 137 اساتذہ کی درخواستیں تبادلوں کیلئے مسترد کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے 157 مرد وخواتین اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں، آن لائن ایپ کے ذریعے 27 اگست تک کالج اساتذہ کے تبادلوں کے لیے درخواستیں وصول کی گئیں،کل 326 اساتذہ نے گھر بیٹھے تبادلے کے لئے اپلائی کیا، 15 ستمبر کو جانچ پڑتال کے بعد 157 اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات بھی ایپ پر ہی اپ لوڈ کردیئے گئے۔

محکمہ نے تبادلوں کیلئے 32 درخواستیں مسترد کیں اور137 اساتذہ میرٹ پر پورے نہ اتر سکے۔ایک ہی سیٹ کے لئے متعدد افراد نے درخواستیں دی تھیں،میرٹ کے لئے اپنے آبائی ضلع سے باہر تعیناتی،ہارڈ ایریا کے کالج میں تعیناتی اور کوالیفکیشن کے نمبر تھے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مذکورہ اساتذہ کی فہرستیں ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں اور اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر نئے کالج میں جوائننگ دیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More