The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مردان پولیس کی کارروائی، 4 اشتہاریوں سمیت 35مشتبہ افراد گرفتار

7

پیر ستمبر
17:07

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) مردان پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ تخت بھائی کی حدود میں کومبنگ آپریشن کے دوران4 اشتہاریوں سمیت 35مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردان پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی اوزکی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں علاقہ تھانہ تخت بھائی کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب4 اشتہاری مجرمان، جرائم پیشہ عناصر کے ایک سہولت اور ایک منشیات فروش سمیت35 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، دوران آپریشن ایک کلاشنکوف،5 پستول، 40 عدد کارتوس سمیت منشیات فروشوں کے قبضے سے 1950گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More