The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مردان، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 2 اشتہاری مجرمان سمیت 12 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

12

منگل ستمبر
16:01

مردان، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 2 اشتہاری مجرمان ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) مردان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی خلاف ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ گڑھی کپورہ کی حدود میں پولیس نے کومبنگ آپریشن میں 2 مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے 4 سہولت کاروں سمیت 12مشتبہ افراد گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی اوزکی نگرانی اورمتعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں علاقہ تھانہ گڑھی کپورہ کے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران قتل اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے 4سہولت کاروں سمیت 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشن4 پستول63 عدد کارتوس برآمدکئے گئے۔

پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 40گاڑیوں اور35مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 7مشتبہ افراد کو دفعہ107/151 اور05افراد کو دفعہ 55/109کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More