The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مراکش میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3ہزار 7سو 63نئے کیسزسامنے آئے ہیں

16

اتوار اکتوبر
12:15

رباط۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : مراکش میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3ہزار 7سو 63نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعدادایک لاکھ 70ہزار 9سو 11سے تجاوز کر گئی ہے۔وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مراکش میں کورونا وائرس کی2ہزار3سو 93سے صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی طور ایک لاکھ 41ہزار 3 سو 81 افرادصحت یاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے حکام کے مطا بق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 نئی اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر2878 ہوگئی ہے ، جبکہ 5سو 23 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔کاسا بلانکا ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے جو گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 8سو 9نئے کیسز سامنے آئے ہیںاور 30افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔چین نے مراکش کی وبائی بیماری کے خلاف جنگ میں مدد کی اور چین کے ڈویلپمنٹ بینک نے عطیہ کی ایک کھیپ مراکش بھیجی ، جس میں 15ہزار جراحی دستانے ،20 ہزارطبی ماسک اور2 ہزار حفاظتی سوٹ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More