The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مدلو گینگ کے اہم رکن خطرناک اشتہاری مجرم محمد صدیق 17سالہ روپوشی کے بعد بالآخر قانون کے سامنے سرنڈر ہوگئے

17

اتوار اکتوبر
18:55

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) مدلو گینگ کے اہم رکن اور صوبائی حکومت کی طرف سے ایک ملین روپے سر کی قیمت رکھنے والے خطرناک اشتہاری مجرم محمد صدیق 17سالہ روپوشی کے بعد بالآخر قانون کے سامنے سرنڈر ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہاں مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی پی او عبدالرئوف بابر قیصرانی کی زیر کمان ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر پر عرصہ حیات تنگ کیا جاچکا ہے اور ان کے ٹھکانوں پر پے درپے چھاپے مارے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب افراد گرفتار ہوئے ہیں یا وہ گرفتاری دینے میں ہی اپنی عافیت سمجھتے ہیں۔

حکام کے مطابق محمد صدیق17سال سے مفرور اور کوئی ایک درجن قتل، اقدام قتل، پولیس پر حملوں اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے ، صوبائی حکومت نے ان کی گرفتاری پر ایک ملین روپے انعام کی رقم مقرر کررکھی تھی ۔حکام نے بتایا کہ مذکورہ گینگ کے سرغنہ اور دیگر افراد پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں اور ان کے مزید ایک اہم رکن کے سرنڈر ہونے سے یہ گینگ ہمیشہ کے لئے دفن ہوگیا ہے اور اس سے علاقے میںامن و امان کی صورتحال پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More