The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 12 ارب 3کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری ، … سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں … مزید

9

سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص ہیں، پلاننگ کمیشن

منگل ستمبر
12:46

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 12 ارب 3کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 30کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4 ارب 45کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئی4 ارب 96کروڑ، این ایچ اے کے لئے 21 ارب 53کروڑ 13 لاکھ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئی7 ارب 39کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 13 ارب 87کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 86کروڑ 16 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے 28کروڑ 34 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 4 ارب 70 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 2 کروڑ 70 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے 70 کروڑ 90 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 35کروڑ 72 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئی7 کروڑ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئی3 کروڑ89 لاکھ ، صحت ڈویژن کے لئی3 ارب 26کروڑ75 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 2 ارب 40کروڑ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کے لئے ایک کروڑ، میری ٹائم افیئرڈویژن کے لئے 27 کروڑ 97 لاکھ، لا جسٹس ڈویژن کے لئے 19 کروڑ 82 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے 2 ارب 95کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 18 کروڑ 58 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے ایک ارب 8کروڑ 51 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 6 کروڑ 21 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئی16کروڑ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 5کروڑ 12 لاکھ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے ایک ارب74 کروڑ 73 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 5 ارب 61کروڑ، فارن افیئرز ڈویژن 20 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 12 ارب 93کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئی89کروڑ 52 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 5 کروڑ 65 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 31 کروڑ58 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 13 کروڑ 20 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 5کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے ایک ارب، کامرس ڈویژن کے لئے 2 کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 9 ارب 56 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے ایک کروڑ 60، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 21کروڑ 95 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More