The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو بری طرح لہولہان کردیا

10

منگل ستمبر
15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو بری طرح لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے سول ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ 214 رب میں معمولی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے محمد نعیم ولد محمد سلیم اور اشفاق ولد یوسف کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ احمد نگر میں 40 سالہ گلفام ولد گلزار اور ڈی ٹائپ کالونی میں ارسلان ولد عباس گولیوں کا نشانہ بن کر ہسپتال پہنچایا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More