The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مخالفین نے 60سالا بزرگ اور اس کے بیٹے کو رسیوں سے باندھ کر کتے چھوڑ دئیے

7

جمعرات ستمبر
15:11

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ظلم کی انتہا مخالفین نے 60سالا بزرگ اور اس کے بیٹے کو رسیوں سے باندھ کر کتے چھوڑ دئیے متاثرہ افراد کو شدید زخمی حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے موضع مستقل ھنجرائی کا رھائشی بشیر احمد بھٹہ اپنے بیٹے عدنان کے ساتھ اپنی روٹھی ہوئی بیوی سے ملنے سسرال گیا جہاں اسحاق،اشفاق اور اسماعیل نے باپ بیٹے پر شدید تشدد کرنے کے بعد رسیوں سے باندھ کر ان پر کتے چھوڑ دیئے باپ بیٹے کی چیخ و پکار پر ا اہلیان علاقہ نے آ کر ان کی جان بخشی کرائی دونوں باپ بیٹا کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی ھو گئے جنہیں دائرہ دین پناہ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More