The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے گریڈ 16 کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا

16

بدھ ستمبر
22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے گریڈ 16 کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا، صوبے کے تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دینے والے ریفریکشنسٹ کے کاغذات طلب کرلیے گئے۔مستقلی کے لیے پنجاب سروسز ایکٹ 2018 کے تحت ملازمین کے کنٹرکٹ کے تین سال مکمل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں آسامی خالی ہونا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق ملازمین کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ تسلی بخش اور کوئی سپیشل پے پیکج نہ لے رہا ہو اور ملازمین کے تمام دستاویزات مکمل ہوں۔کاغذات میں پبلک سروس کمیشن کی سفارشات، تمام اپائنمنٹ لیٹرز، متعلقہ سی ای او اور ایم ایس کی تصدیق شدہ پرفارمنس ایویلوایشن رپورٹ بھی ہو۔ محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں ڈی جی ہیلتھ سے تمام دستاویزات مکمل کر کے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More