The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل بارش کی پیشگوئی کردی … ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

21

ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ اکتوبر
16:32

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل بارش کی پیشگوئی کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) محکمہ موسمیات نےکل(اتوار)شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دبائو موجود ہے، اور یہ دبائومغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ڈپریشن کے زیر اثر سندھ کے اضلاع تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور حیدرآباد میں گرد آلود ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہوائوں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جو شہر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتے ہیں، جب کہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہوسکتی ہے، اس لئے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More