The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

محکمہ معدنیات نے اصلاحات عمل کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹائزیشن پر کام شروع کر رکھا ہے ،عارف احمدزئی

13

بدھ ستمبر
21:27

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معدنی وسائل کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے محکمہ معدنیات نے اصلاحات عمل کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹائزیشن پر کام شروع کر رکھا ہے جس سے بروقت ثمرات عوام اور اس سے جڑے سرمایہ کاروں کو ملیں گے جبکہ مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے بھی درست طریقہ کار طے ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے صوابی و نوشہرہ میں پلیزر گولڈ کے سائٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر معاون خصوصی کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات حمیداللہ بھی موجود تھے۔ متعلقہ اہلکاروں کی جانب سے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی کو پلیزر گولڈ کے ذخائر اور اس سے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے طے شدہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

معاون معدنیات عارف احمدزئی نے اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ معدنیات کی کوشش ہے کہ صوبے میں پلیزر گولڈ کے سائٹس پر جوائنٹ وینچر سے کام کیا جائے، جبکہ جتنا جلدی ممکن ہو سکے ان سائٹس پر ممکنہ کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات میں انتہائی صلاحیت موجود ہے اس کی بدولت نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ صوبے کا آمدن بھی بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More