The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

محکمہ ماحولیات نے سموگ کے تدراک کے لئے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیئے،ڈپٹی کمشنر نارووال

7

منگل ستمبر
17:37

شکرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات نے سموگ کے تدراک کے لئے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیئے ہیں، اس ضمن میں ضلع میں تمام بٹھوں اور رائس ملوں کو نوٹس جاری کرنے شروع کا سلسلہ شروع کردیا گیا ھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نارووال حمید اختر نے بتایا کہ اب تک پندرہ بٹھوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی اختیار نہ کرنے پر حتمی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ کی طرف سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کی پالیسی پر من و عن عمل کروایا جائے گا اور ماحول کے تحفظ کے لئے ایسے تمام بٹھہ جات کو سیل کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ بننے والے ذرائع جیسا کہ گندگی کو آگ لگانا اور پلاسٹک کو جلا کے تانبا نکالنے والوں کے خلاف بذریعہ پولیس سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس حوالے سے تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بٹھہ جات کی ایسوسیشنز سے بھی ملاقات کر کے احکامات جاری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More