The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘17 افراد گرفتار … گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا‘ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر

13

گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا‘ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر

اتوار ستمبر
21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام نے سوشل میڈیا پر گرا نفروشی سے متعلق پوسٹوں پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے پہاڑی پورہ‘ گل آباد‘ حسین چوک اور دلہ زاک روڈ پر اشیائے خوردونوش کے نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی اور سرکاری نرخنامے چیک کئے۔

(جاری ہے)

سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 17 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مراسلے جمع کردیئے۔ گرفتار گرانفروشوں میں پھل و سبزی فروش‘ دودھ و دہی فروش‘‘ قصائی‘ جنرل سٹور اور بیکری مالکان شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے گرانفروش اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More