The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

محکمہ اریگیشن ساہیوال نے نہری پانی کی چوری کے خلاف کارروائیاں

10

پیر ستمبر
15:35

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) محکمہ اریگیشن ساہیوال نے نہری پانی کی چوری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے راجباہ 5،ایل میں 5موگوں کو سیل کر دیا،کارروائی کینال اینڈ ڈرینج ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ایکسین ایریگیشن لوئر باری دو آب یاسر منیر نے بتایا کہ ان موگوں کو 7روز کے لئے بند کیا گیاہے اور پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے انہو ں نے مزید بتایا کہ نہری پانی چوری ایک سنگین جرم ہے جس کی وجہ سے راجباہوں کے ٹیل پر واقع کاشتکاروں کو پانی نہیں پہنچتا محکمہ اریگیشن کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے پانی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More