The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

محکمانہ کیسز کافیصلہ سناتے ہوئے 4ایس ڈی اوز/لائن سپرنٹنڈنٹس کوسزائیں

29

منگل ستمبر
21:10

ملتان ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) انجینئر (او اینڈ ایم )ٹی اینڈ جی میپکو عبدالرحیم سومرو نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 4ایس ڈی اوز /لائن سپرنٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او شاہ صدر دین سب ڈویژن ڈی جی خان سید محمد وجاہت حسین کی وہوا سب ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے ۔

میپکو وہواسب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ I محمد ثقلین کی بطور قائمقام ایس ڈی او شادن لُنڈ سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں اور لائن سپریٹنڈنٹ Iفاضل پور سب ڈویژن سید افتخاراحمد کی بطورقائمقام ایس ڈی او تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں ۔ سابق ایس ڈی او میپکو وہواسب ڈویژن رفیق احمد کو تنبیہ کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More