The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

محکمانہ فرائض میں غفلت اوررشوت لینے کے الزام میں 2افسران وملازمین معطل

12

منگل ستمبر
21:10

ملتان ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے بجلی بحالی میں ناکامی ، محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور رشوت لینے کے الزام میں 2 افسران و ملازمین کو معطل کردیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولپور سرکل عبدالکریم جمالی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے ، بجلی بحالی میں ناکامی ، جائے تعیناتی پر موجود نہ رہنے اور نئے کنکشنوں کی عدم فراہمی پر ایس ڈی او میپکو ستلج سب ڈویژن بہاولپور محمد اکرم کو معطل کردیاہے اور سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ایس ڈی او شاہدرہ سب ڈویژن بہاولپور جاوید اقبال کو ستلج سب ڈویژن کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ دریں اثناء سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے گلریز کالونی ملتان کے رہائشی صارف سکندر خان اکائونٹ نمبر 14-15113-2020100سے رشوت لینے پر نواں شہر سب ڈویژن ملتان کے اسسٹنٹ لائن مین محمد یوسف کو معطل کرتے ہوئے ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More