The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

محمد نواز شریف نے پاکستان کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کیساتھ موٹر ویز کے جال بچھا کر دنیا کا پہلا اسلامی سپر طاقت ملک بنایا ،مشتاق احمد منہاس … آزادکشمیر کو کشمیری … مزید

14

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ، سیاحت ، سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے ساتھ ملک بھر میں تعمیر و ترقی موٹر ویز کے جال بچھا کر دنیا کا پہلا اسلامی سپر طاقت ملک بنایا اور اآزادکشمیر کو کشمیری ہونے کے ناطے تعمیر و ترقی کیلئے ہمارا ڈویلپمنٹ بجٹ 10 ارب سے بڑھا کر 22ارب کیا جس کی بدولت آج جھگلڑی چوٹا ، پانیالی، مورونی ، دائیرہ اور جگہ جگہ ڈویلپمنٹ کے منصوبے ہم دے رہے ہیں میاں محمد نواز شریف نے ہماری حکومت سے یہ وعدہ کیا تھا کہ اس ترقیاتی فنڈز سے کشمیری عوام کو بہتر سہولیات زندگی فراہم کریں ۔ہم منصوبے دے رہے ہیں آپ پر کوئی احسان نہیں کرتے آپ کے خادم ہیں اور امانت آپ کو لوٹا رہے ہیں ہمارا منشور تعمیر و ترقی عوام کی خدمت گڈگورننس میرٹ کی بحالی شفافیت اور ایک ایک پائی عوام پر خرچ ہو جگلڑی چوٹا پیل روڈ کفل گڑھ روڈ کی عدم تعمیر پر افسوس ہی ہوتا ہے جگلڑی گرلز ہائیرسیکنڈری سکول میں اگلے مالی سال سے باقاعدہ انٹر کی کلاسز کا اجرء ہوگا اورسٹاف بھی مہیا کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جگلڑی کے مقام پر ایک بہت بڑے جلسہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل وزیر حکومت اپنے دیگر حامیوں کے ہمراہ جگلڑی پہنچے تو ان کا والہانہ پر تپاک استقبال کیا گیا مہمان خصوصی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس جلسہ عام کی صدارت ریٹائیرڈ ایجوکیشن آفیسر راجہ محمد ریاض خان نے کی جبکہ جلسہ سے سابق چیئر مین راجہ محمد افسر خان ، راجہ عبدالحفیظ کفل گڑھوی ، میونسپل کارپوریشن باغ کے ایڈمنسٹریٹر سردار ارشد آزاد خان ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ محمد سعید ، انقلابی ، وزیر اعظم آزادکشمیر کے سپیشل پروگرام آفیسر راجہ خورشید عالم، رابطہ آفیسر راجہ امتیاز طاہر ، ڈاکٹر نذیر بیرپانی ، سردار لیاقت بیگ ، سردار عامر نعیم ، ڈاکٹر سلیم منہاس ، صدر معلم (ر) راجہ مختیار خان ، راجہ عتیق خان ، صدیق اعوان ، راجہ ذوالفقار ، راجہ جلیل عمر ایڈووکیٹ ، پروفیسر راجہ ، سردار طارق چغتائی ، میڈم طاہر ہ عابد ، سردار اشفاق سدوزئی ، راجہ حمزہ شریف ، راجہ فرید ، راجہ وقار افسر ، قاری عبیداللہ ، ثانیہ بتول ، قاری اعجاز ،اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سیکڑوں کی تعدا د میں لوگوں نے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن ) میں شمیولیت اختیار کی ۔نئے شامل ہونے والوں کو وزیر اطلاعات نے پھولوں کے ہار پہنائے اور انھیں مبارک باد او ر ویلکم کہتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری صف اول کے کارکنوں میں شامل ہو ئے ہیں وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ ہم اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ پاک نے اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کی توفیق دی یہاں پر کچھ ساتھیوں نے اپنی تقریر وں میں کہا کہ یونین کونسل جگلڑی کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر بہت زیادہ فنڈر لگ گئے اور کچھ پر کم لگے ہیںہم انسان ہیں کوتائی کمی بھی انسان سے ہی ہوتی ہے جہاں پر فنڈز لگ گئے وہ بھی ہمارے ہی پولنگ اسٹشن اور عوام ہیں جہاں کمی رہ گئی ہے ان پر بھی دوسروں کے برابر مساوی فنڈز دینگے ۔ جگلڑی حلقہ وسطی باغ واحد یونین کونسل ہے جس کی تعمیر و ترقی کی کمیٹی بنی ہوئی ہے کیمٹی جو سفارش کرتی ہے اس کے مطابق فنڈز دیئے جاتے ہیں جبکہ حلقہ کے دیگر جگہوں پر الگ الگ سکمیں دینی ہوتی ہیں چار سالوں میںحلقہ وسطی باغ کے اندر کوئی پولنگ اسٹیشن وارڈ محلہ دیہات ایسا نہیں جہاں پر ہماری سکیمیں اور تعمیر و ترقی کے منصوبے نہ دیئے ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارا حلقہ وسطی باغ میں کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں انشاء اللہ 2021کا الیکشن ہم 2016کے ووٹوں سے زیادہ لیکر دوبارہ جیتں گے اور آئیندہ بھی آزادکشمیر میں حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ہوگی انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ہمیں کام ہونے کے بدلے ووٹوں کی ضرورت نہیں ووٹ اللہ کی طرف سے آپ کے پاس امانت ہے آپ اپنی کمنٹمنٹ کے ساتھ ووٹ دیں اگر آپ نے ووٹ کا غلط استعمال کیا تو اللہ کی عدالت میں پکڑ ہوگی وزیر اطلاعات نے جگلڑی مرکز میں محکمہ تعمیرات عامہ شاھرات کے ذریعے کلومیٹر پختہ سڑک جو ایک کروڑ 60لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہوئی اس کا افتتاح بھی کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More