The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

محمد نوازشریف کے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برطانیہ ارسال

13

جمعرات ستمبر
17:03

محمد نوازشریف کے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں ناقابل ضمانت وارنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹنٹ رجسٹرار نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برطانیہ ارسال کر دیئے ہیں، سیکرٹری خارجہ امور کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے وارنٹ اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے جاری کر دیئے۔ عدالتی حکم نامے میں نوازشریف کی 22 ستمبر صبح 11بجے عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وارنٹ گرفتاری نواز شریف کے پارک لین لندن کے پتے پر ارسال کیے گئے ہیں جن کے ساتھ طلبی کے تمام حکم نامے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More