The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

محمد حفیظ نے باصلاحیت حیدرعلی کو تکنیک بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا … جب بھی کوئی نوجوان کرکٹر دنیا کے سامنے عمدہ پرفارم کرے تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے، سینئر آل راؤنڈر

8

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2020ء ) سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نوجوان بیٹسمین حیدرعلی کوتکنیک بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں 39 سالہ محمد حفیظ نے کہا کہ حیدر علی ایک انتہائی باصلاحیت اور پْراعتماد کھلاڑی ہے، اعلیٰ سطح پر کارکردگی دکھانے کیلیے یہ چیز درکار ہوتی ہے لیکن ابھی انھیں بدستور تکنیک پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر ایسا ہوگیا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں طویل عرصے تک ٹک پائیں گے، مجھے امید ہے کہ حیدر اس پر کام کریں گے، جتنی ان کی تکنیک اچھی ہوئی اتنی ہی شاٹ رینج بھی بہتر ہوتی جائے گی۔

میں ان کی کامیابی کیلیے دعاگو ہوں۔
حفیظ نے مزید کہاکہ جب بھی کوئی نوجوان کرکٹر دنیا کے سامنے عمدہ پرفارم کرے تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے، اس سے ہی پاکستان کرکٹ آگے جائے گی، میں زیادہ نوجوان کرکٹرز کو سامنے آتا دیکھنا چاہتا ہوں مگر اس کیلیے ضروری ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے مکمل طور پر تیار ہوکر سامنے آئیں۔                                                                                         

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More